45

قومی ٹیم میں شمولیت کے لئے پر امید ہوں

لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے قومی ٹیم میں واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ ہی میری کوشش رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے، اس وقت ٹیم میں آنا میری قسمت میں نہ ہو لیکن مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ ہی میری کوشش رہی ہے۔وہاب ریاض کہتے ہیں کہ ابھی نہیں تو ایک دو ٹورز بعد قومی ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ فاسٹ باﺅلر نے کہاکہ چھوٹی موٹی کارکردگی کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے لوگ مجھ سے اچھی پرفارمنس کی امید رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں