9

دو روز میں ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھنے سے پاکستان پر قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی (نمائندہ خصوصی)گزشتہ روزسے ڈالر کی مسلسل پرواز جاری ہے جس نے عوام کو پریشان کر رکھاہے کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اشیائے ضروریت بھی مہنگی ہوجاتی ہیںتاہم یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ دو روز سے اب تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 7 روپے 60 پیسے اضافہ ہو چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک پر مجموعی قرضوں میں اب تک 800 ارب روپے اضافہ ہو گیاہے تاہم آج ڈالر 148 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ گزشتہ روز اچانک ڈالر کی قیمت میں 5.61 روپے اضافہ ہوا اور قیمت 147 پر پہنچ گئی تھی اور آج ایک مرتبہ پھر سے کاروبار کاآغاز ہوتے ہی 2 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی جاری ہے اور 100 انڈکس تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں