4

چارج شیٹ واپس لینے کا مطالبہ، قانون کے مطابق کارروائی ہوئی، ترجمان نادرا

لاہور (ندیم کھوکھر) پروگریسو لیبر فیڈریشن کا اجلاس ہوا ۔ یونین کے جنرل سیکرٹری نیاز خان نے بتایا کہ یکم مئی کو نادرا ملازمین نے ریلی نکالی، نادرا انتظامیہ کی طرف سے سید غلام مرتضیٰ کو وضاحتی نوٹس جاری کیا گیا اور چارج شیٹ جاری کی گئی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ چارج شیٹ واپس لی جائے۔ نادرا ترجمان کے مطابق سرکاری ملازمین ریلی نہیں نکال سکتے۔ کارروائی قانون کے مطابق ہوئی، کیس کو دیکھ کر فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں