3

لاہورہائیکورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں علیم خان کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور(ندیم کھوکھر)لاہورہائیکورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں علیم خان کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلہ نو صفحات پر مشتمل ہے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں علیم خان کی درخواست ضمانت منظور کی گئی۔نیب عبدالعلیم خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔انویسٹمنٹ کرنے والے کسی شخص نے عبدالعلیم خان کے خلاف بطور گواہ بیان نہیں دیا۔عبدلعلیم خان کے اثاثے ان کی وزارت سے پہلے یا بعد کے ہیں۔ برطانیہ میں عبدلعلیم خان کے فلٹیس بارے ابھی تک ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔نیب نے ابھی تک عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں