3

تحفظات کے باوجود سابق حکومت کے منصوبے مکمل کر رہے ہیں‘صمصام بخاری

لاہور(ندیم کھوکھر)صوبائی وزیراطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی ترقی لاہور شہر کے چند علاقوں سے باہر نہیں نکلی۔ تحفظات کے باوجود سابق حکومت کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ نے آخری سال کو الیکشن سٹنٹ کے طور پر استعمال کیا۔
اس آخری سال کے دوران نو ن لیگ کے رہنمائوں نی4کھرب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا مگر ان کیلئے صرف55ارب جاری ہوئے۔
صوبائی وزیر نے کہا نوا ز لیگ کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 35 سی40سال درکار ہیں کیونکہ ان منصوبوں میں بھاری کمیشن کھایا گیا، منصوبے ادھورے چھوڑے گئے۔وسائل کی غلط تقسیم نے مالیاتی ڈسپلن تباہ کر کے رکھ دیا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہم صوبے بھر کی یکساں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرینگے۔تبدیلی آ رہی ہے اورانشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اور دیرپا پالیسیوں کیلئے پی ٹی آئی حکومت اداروں کو غیر سیاسی کررہی ہے اور پوری توقع ہے کہ آئندہ آئندہ 6ماہ میں حالات تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں