9

امریکہ نے اپنے ہی اتحادی 17 افغان پولیس والے مار ڈالے

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امریکی فوج نے اپنے ہی اتحادی 17افغان پولیس اہلکار مارڈالے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوﺅں اور افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان ایک جھڑپ کے دوران پیش آیا۔ یہ جھڑپ جاری تھی کہ امریکی فوج پولیس اہلکاروں کی مدد کو آ گئی اور فضائی حملہ کر دیا لیکن غلطی سے طالبان کی بجائے پولیس اہلکاروں پر ہی بمباری کر دی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”فضائی حملہ قندھار ہائی وے کے علاقے نہر سراج میں نیٹوریزولیٹ سپورٹ مشن فورس نے کیا۔ نیٹو سے مقامی انتظامیہ نے طالبان کے ساتھ جاری جھڑپ میں مدد مانگی تھی جس پر طیارے بمباری کرنے کے لیے آئے لیکن نشانہ غلط ہونے پر پولیس اہلکار زد میں آ گئے۔“ رپورٹ کے مطابق ہلمند کے گورنر محمد یاسین نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں