19

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تاریخ کی سب سے خطرناک دھمکی دے دی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اس وقت اپنے عروج کو چھو رہی ہے اور اب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کو اب تک کی خطرناک ترین دھمکی دے ڈالی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ”اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو یہ جان لے کہ اس جنگ میں اس کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔آئندہ امریکہ کو کبھی دھمکی مت دینا۔“امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو یہ دھمکی آدھی رات کو سوا ایک بجے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں