9

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،فائرنگ سے ایک کشمیر ی شہید

سرینگر(نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں محاصرہ کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری کو شہید کردیا۔کشمیر ی میڈیا کے مطابق وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں محاصرے کے دوران کشمیری کو شہید کردیا،واقعہ کیخلاف کشمیری سرا پااحتجاج ہیں ،قابض انتظامیہ نے کلگام میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں