10

660 سی سی نئی آلٹو مارکیٹ میں کب آئے گی؟ اعلان ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی کی طرف سے کچھ عرصہ قبل نئی 660سی سی آلٹو گاڑی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب اس کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر آلٹو 660سی سی کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی 15جون کو متعارف کروا دی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی 2ٹرانسمیشنز اور 3ٹرمز (Trims)کے ساتھ آئے گی اور کمپنی کی طرف سے اس کی 3سال کی یا 60ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی دی جائے گی۔ اگرچہ کمپنی کی طرف سے تاحال اس کی قیمت نہیں بتائی گئی تاہم افواہیں گردش میں ہیں کہ اس گاڑی کی قیمت ساڑھے 9لاکھ سے ساڑھے 11لاکھ کے درمیان ہو گی۔ تاہم روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں