21

* مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیموں کے تہلکہ خیزانکشافات*

پاور پلس نیوز کے مطابق
قابض بھارتی فوج کی کشمیریوں پرظلم کی انتہا سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں ظلم و بربریت کے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج اور سیکیورٹی فورسزگزشتہ 30 سال سے آزادی کی تحریک کو دبانےمیں لگی ہیں۔ کشمیریوں کوجسمانی اورذہنی اذیت پہنچانے کے وہ تمام حربے استعمال کئے جارہے ہیں، جن کوعالمی قوانین کے تحت غیرانسانی اورغیرقانونی قراردیا جاتا ہے۔

لاپتہ نوجوانوں کے والدین کی تنظیم اورجموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے اتحاد کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 432 قیدیوں پرتشدد کے واقعات پرتحقیق کی گئی، ان میں سے 40 واقعات میں قیدی جسمانی تشدد سے ہلاک ہوئے۔…

فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں