14

پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کی طرف سے یوم تکبیر کے حوالے سے پر مسرت تقریب کا انعقاد

ریاض(آصف رضا) تقریب میں ایگزیکٹو باڈی اور یوتھ ونگ کے اراکین کے علاوہ پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف فیصل علوی کو حاصل ہوا اور نظامت کے فرائض ناصر محمود ارائیں نے ادا کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن الریاض خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے لئے اقتصادی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے تو وہیں پر دفاعی اعتبار سے بھی مظبوط ہونا بہت ضروری ہے، 28 مئی 1998 کا دن ہماری تاریخ کا ایسا شاندار دن تھا جس روز اسلامی دنیا کا سب سے پہلا ایٹم بم کا تجربہ کیا گیا،اور اس کا سہرا دلوں کے وزیراعظم نوازشریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے دباو کو خاطر میں نا لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا، سینیئر رہنما سردار شعیب نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جھنوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان ایک ذمےدار ملک ہے اس نے صرف خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کی غرض سے ایٹم بم کا تجربہ کیا اور ہمارا تجربہ ایٹم برائے امن ثابت ہوا کیونکہ بھارت ایٹمی تجربات کے ذریعے پاکستان اور خطے کے دوسرے ممالک پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتا تھا، سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب سیٹھ عابد نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور، دفاعی صورت حال ہمیشہ جمہوری قوتوں کے دور میں بہتر ہوئی، پاکستان کا قیام بھی سیاسی اور جمہوری لوگوں نے کیا، ایٹمی پروگرام بھی ذوالفقار علی بھٹو جیسے سیاسی لیڈر نے کیا اور پاکستان کو، ایٹمی طاقت کا تاج بھی ایک سیاسی لیڈر نوازشریف نے پہنایا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان جمہور کا ہے اور اس کے فیصلے سیاسی اور جمہوریت پسند لوگ بہتر طور پر کر سکتے ہیں، موجودہ حکومت سیاسی انتقامی کاروائی کر رہی ہے جو کہ جمہوریت کے لئے ایک خطرناک کھیل ہے، آخر میں تقریب کے میزبان سینیئر ایگزیکٹو ممبر مسلم لیگ ن الریاض زاھد بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ملک پاکستان کی سلامیت کے لئے دعا کے ساتھ یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں