28

منی لانڈرنگ روکنے کے لیے پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کی خبریں، وزارت خزانہ نے واضح اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے بڑے کرنسی نوٹ بند کرنے کی تردید کر دی۔ ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ 5000 سمیت کوئی نوٹ بندنہیں کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایسی افواہیں پھیلائی گئیں جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ مرکزی بینک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے یا منسوخ کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی۔

یادرہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے تھے اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ حکومت بڑے کرنسی نوٹ بند کرنے جارہی ہے تاکہ چھپائی گئی غیرقانونی رقم برآمد کی جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں