17

آدمی اپنی بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے آیا اور پولیس والے سے کہنے لگا میں نے اسے قتل کردیا ہے کیونکہ۔۔۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شوہر نے مبینہ طور پر بے وفائی کرنے پر بیوی کے ساتھ ایسا سلوک کر ڈالا کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیش آیا ہے جہاں ابھیجیت داس نامی شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کا سر دھڑ سے الگ کیا اور کٹا ہوا سر اٹھا کر پولیس سٹیشن چلا گیا۔ جب اسے پولیس والوں نے کٹے ہوئے سر کے ساتھ دیکھا تو سمجھے کہ وہ شاید کوئی پاگل ہے لیکن ابھیجیت نے بڑے سکون کے ساتھ پولیس والوں کو بتایا کہ ”یہ میری بیوی کا سر ہے جو میرے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی چنانچہ میں نے اسے قتل کر ڈالا اور گرفتاری دینے آیا ہوں۔“

بتایا گیا ہے کہ ابھیجیت کی عمر 35سال کے لگ بھگ ہے۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کے ہاتھ اور پاﺅں باندھ دیئے اور پھر چھری سے اسے ذبح کرکے اس کا سر دھڑ سے الگ کر ڈالا۔ جب پولیس اس کے گھر پہنچی تو خاتون کا باقی دھڑ خون کے تالاب میں لت پت کمرے میں پڑا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیجیت کی امبا نامی بیوی کے ایک ہمسائے کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جن کا اس کے شوہر کو علم ہو گیا اور اس نے مشتعل ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھا ڈالا۔ پولیس کے مطابق ابھیجیت کے خلاف بیوی کو قتل کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں