40

نوجوان لڑکی نے جسم کے ایسے حصے پر ٹیٹو بنوالیا کہ جان کر ہی آپ اپنی آنکھیں بند کرلیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل لوگوں کو جسم پر ٹیٹو بنوانے کا بھی جنون چڑھا ہوا ہے۔ بالخصوص مغربی معاشرے میں تو ٹیٹو کے ایسے شوقین لڑکے لڑکیاں بھی ہیں جن کے پورے پورے جسم سیاہی سے کالے نظر آتے ہیں۔ اب ایسی ہی ایک لڑکی نے جسم کے ایسے حصے پر ٹیٹو بنوا لیا کہ جس نے بھی انٹرنیٹ پر اس کی تصویر دیکھی، دنگ رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام امبر لوک (Amber Luke)ہے جس نے اپنے باقی جسم سمیت چہرے پر بھی ٹیٹو بنوا رکھے ہیں لیکن سب سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ اس نے اپنی آنکھوں کے اوپر اور نیچے پتلیوں پر بھی ٹیٹو بنوا رکھے ہیں اور اس انتہائی حساس حصے پر ٹیٹو بنوانا بہت خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24سالہ امبر اب تک جسم پر ٹیٹو بنوانے پر 8ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 14لاکھ 84ہزار روپے)خرچ کر چکی ہے۔ وہ اپنے ٹیٹوز کی وجہ سے انسٹاگرام پر بہت شہرت پا چکی ہے جہاں وہ باقاعدگی سے اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے لیکن گزشتہ دنوں جب اس نے آنکھوں کے اوپر اور نیچے ٹیٹوز کی تصویر پوسٹ کی تو جس نے وہ تصویر دیکھی، آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو گیا۔ کئی ٹیٹوز کے شوقین ایسے بھی ہیں جو امبر کے ان ٹیٹوز کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک لڑکی نے تو تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آپ کی تصویر نے مجھے تو حسد میں مبتلا کر دیا ہے۔ میں بھی اس جگہ ٹیٹو بنوانا چاہتی ہوں لیکن ڈرتی ہوں کہ کہیں میری آنکھوں کو نقصان نہ پہنچے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں