32

اس لڑکی کی پلکوں کو کیا ہوا ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے کہ دنیا میں ایسا بھی ممکن ہے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے جدید دور میں، بالخصوص سوشل میڈیا کے معرض وجود میں آنے کے بعد، فیشن نئے معنی اختیار کر گیا ہے اور ہم لوگوں کو ایسے ایسے عجیب و غریب ملبوسات پہنے اور بالوں کے ایسے نمونے بنائے دیکھتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے۔سر کے بالوں سے لے کر پاﺅں کے ناخنوں تک ہر چیز فیشن کی جدت کی زد میں تھی، ایک بس پلکیں ہی کسی حد تک بچی ہوئی تھیں۔ اب برطانیہ میں ایک لڑکی نے پلکوں کو بھی ایسا فیشن دے ڈالا ہے کہ دیکھنے والوں کو یقین ہی نہ آئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سرکے بال تو کبھی گھنگریالے اور کبھی سیدھے کیے ہی جاتے تھے، اب اس لڑکی نے اپنی پلکیں بھی گھنگریالی بنا لی ہیں، جنہیں دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ جیسے اس کی آنکھوں کو کچھ ہو گیا ہے۔ اس لڑکی کا نام صوفی پیٹرسن ہے جو خود ایک میک اپ آرٹسٹ ہے اور اس نے اپنی گھنگریالی پلکوں کے ساتھ تصویر بنا کر انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ اس نے پلکیں گھنگریالی بنانے کے علاوہ ان پر موتی وغیرہ لگا کر بھی کئی دیگر تصاویر پوسٹ کی ہیں، جو ہم جیسوں کے لیے تو انتہائی عجیب ہیں مگر یہ شاید فیشن کا جدید تر طریقہ ہے اور ممکن ہے آئندہ دنوں میں ہمارے ارگرد بھی ہمیں اس فیشن کے ساتھ خواتین نظر آنے لگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں