16

یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر نے عید پاکستانی قیدیوں کے ساتھ منائی۔ سفارت خانہ پاکستان نے قیدیوں کو پاکستانی کھانا کھلایا، ان میں مٹھائیاں اور امدادی سامان تقسیم کیا۔

یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر نے عید پاکستانی قیدیوں کے ساتھ منائی۔ سفارت خانہ پاکستان نے قیدیوں کو پاکستانی کھانا کھلایا، ان میں مٹھائیاں اور امدادی سامان تقسیم کیا۔

قائم مقام سفیر یاور عباس، کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو اور دیگر سفارتی عملے نے ایولونا جیل پاکستانی قیدیوں کے ساتھ عید منائی۔ سفارت خانہ کی کونسلر ٹیم عید کے موقعہ پر پاکستانی کھانا ایولونا جیل لیکر گئی جہاں پاکستانی سفارتکاروں نے قیدیوں کے ساتھ بیٹھ کر جیل کے میس میں کھانا کھایا اور ان کے ساتھ گھل مل گئے۔ پاکستانی قیدیوں کی خاطر تواضع لذیذ پاکستانی کھانوں اور روایتی مٹھائیوں سے کی گئی۔

قائم مقام سفیر نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیدی اپنے آپ کو پردیس میں نہ سمجھیں کیونکہ ان کی حکومت انکی خوشیوں میں شامل ہے اور اپنے ہم وطنوں کے لیے سفارت خانہ ہر ممکن مدد کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستانی قیدیوں نے سفارت خانہ کی آمد پر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ انھوں نے سفارت خانہ کی ٹیم کو اپنے مسئلے بھی بتائے۔ قیدیوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ جیل کے پولیس چیف کرستوفورس گیاناکوپولوس سے ملاقات میں قائم مقام سفیر نے قیدیوں کے لیے مزید سہولیات، خصوصا کھیل کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا اور قیدیوں کے مسائل حل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں