23

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے منگنی کر لی

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے گلوکار احد رضا میر کے ساتھ منگنی کر لی ہے جس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سجل علی کے ساتھ منگنی کی خبر اداکارہ کے ہونے والے شوہر احد رضا میر کی جانب سے انسٹا گرام پر تصویر جاری کرتے ہوئے کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ” میں یہ بات بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کر رہاہوں کہ میں باضابطہ طور پر سجل علی کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ گیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے (یعنی احد اور سجل) لیے ایک بہت ہی خاص دن ہے اور ہمارے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی دعاو¿ں سے یہ دن اور بھی خاص بن جائے گا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سجل علی پاکستان کے متعدد ٹی وی ڈراموں میں ہیروئن کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اینٹری مار چکی ہیں جہاں انہوں نے اپنی اداکاری پر خوب داد بھی وصولی ۔ اداکارہ کو شوبز دنیا سے بڑے پیمانے پر مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں