26

”جتنا بڑا تمہارا بازو ہے اتنا ہی بڑا ۔۔۔“ پریانکا چوپڑا نے ’ دی راک‘ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایسے ’راز‘ سے پردہ اٹھا دیا کہ بھارتی دنگ رہ گئے

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھاک بٹھانے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی خوب نام پیدا کر رہی ہیں اور معروف امریکی ٹی وی سیریل میں بھی کام کر چکی ہیں۔

ہالی ووڈ میں ان کے کئی دوست بن چکے ہیں جن میں معروف زمانہ ریسلر و اداکار ڈوین جانسن (دی راک) بھی شامل ہیں۔ ڈوین جانسن کی کل سالگرہ تھی اور پریانکا چوپڑا نے بھی اس موقع پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن اس کیساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈ کے موقع پران کیساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میں ایک ایسے شخص کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہی ہوں جو میرے حلقہ احباب میں مہربان ترین اشخاص میں سے ایک ہیں!!! دی راک آپ کا دل آپ کے پٹھوں سے بھی بڑا ہے۔آپ کو پسند کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں آپ کو ہمیشہ پیار اور خوشی ملے! آپ کے خاندان کیلئے میری طرف سے پیار۔۔۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں