29

ورلڈکپ میں آج کون سی ٹیموں کا میچ ہے اور کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

برسٹل (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 16 ویں میچ میں آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کاﺅنٹی گراﺅنڈ برسٹل میں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

بنگلہ دیش سکواڈ کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم، تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، محمد متھن، محمود اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مستفیض الحمان، روبیل حسین، لٹن داس، صابر رحمان اور ابو جاوید شامل ہیں۔

سری لنکن سکواڈ کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، لاہیرو تھریمانے، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھنانجیا دی سلوا، تھیسارا پریرا، ایسورو اوڈانا، جیون مینڈس، سورنگا لکمل، لاستھ ملنگا، اویشکا فرنینڈو، جیفری ویندرسے اور ملندا سری وردانا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے اب تک دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں اسے شکست ہوئی جبکہ پاکستان کیخلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور پوائنٹس ٹیبل پر یہ 3 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم نے 3میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث یہ 2 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں