24

پاکستان نے گرم موسم کے ساتھ بھارت پر حملہ کردیا، بھارتی میڈیا کے سر پر پاکستان کا خوف سوار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے سر پر پاکستان کا ایسا خوف سوار ہے کہ وہاں کچھ بھی برا ہو جائے، فوراً سے پیشتر اس کا الزام پاکستان کے سر ڈال دیا جاتا ہے۔ اب ایک بھارتی ٹی وی چینل نے تو حد ہی کر دی، جس نے بھارت میں پڑنے والی شدیدگرمی کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دیا ہے اور اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے گرم موسم کے ساتھ بھارت پر حملہ کر دیا ہے۔

دی نیوز کے مطابق یہ بھارتی چینل ’آپ نیوز‘ ہے جس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ راجستھان میں جو شدید گرمی پڑ رہی ہے یہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے آ رہی ہے اور اس میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ اس بے سروپا خبر پر سوشل میڈیا صارفین اس ٹی وی چینل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ خالد عالمائنا نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”اب دیکھنا، سردیوں میں یہ چینل بھارت میں پڑنے والی سردی کا الزام بھی پاکستان پر ڈال دے گا۔ پاکستان کے متعلق بھارتی میڈیا کا بغض ہمالیہ سے بھی اونچا ہو چکا ہے۔“ یاسر حسن نامی پاکستانی نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی کیا ضرورت ہے۔ اب ہم اپنی بددعائیں بھارت بھیجیں گے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں