18

امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں شدت لیکن ہواوے نے 30 ممالک کیساتھ مل کر5G ٹیکنالوجی کے اتنے معاہدے کرلیے کہ امریکی حکام بھی دم بخود رہ جائیں گے

بیجنگ (ویب ڈیسک)  امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں شدت آ رہی ہے۔ امریکا کی جانب سے ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد سے دونوں ملک ایک دوسرے کیخلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں لیکن اب چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 30 ملکوں سے فائیو جی ٹیکنالوجی کے 46 تجارتی معاہدے کرلیے۔

کمپنی کے مطابق اس نے دنیا میں سب سے بہتر درجہ بندی رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد 5G بیس اسٹیشنز بھیجے ہیں،ہواوے کا کہنا ہےکہ وہ چین کی 5G ٹیکنالوجی کے تجارتی استعمال کے لیے مکمل تیار ہے۔چینی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ہواوے نے فروری 2018 میں دنیا کے پہلا ٹرمینل ڈیوائس اور پہلی 5G کال کا آغاز کیا۔

چین کی وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی نے چائنا براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک اورملک کے تین بہترین آپریٹرز، چائنا ٹیلی کام، چائنا موبائل اور چائنا یونی کام 5G کے کمرشل استعمال کے لائسنس جاری کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں