23

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے پولیس پر نغمہ ( سپاہی) بنانے پر اے ایس آئی ماجد جہانگیر مرزا کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے پولیس پر نغمہ ( سپاہی) بنانے پر اے ایس آئی ماجد جہانگیر مرزا کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ ماجد جہانگیر مرزا راولپنڈی پولیس میں بطور اے ایس آئی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور یہ بہت اچھے شاعر ہیں اور ان کی شاعری پر دو عدد کتب مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔اے ایس آئی ماجد جہانگیر مرزا نے سی پی او راولپنڈی کو اپنی تصنیف شدہ کتاب وجد بھی پیش کی۔ اے ایس آئی نے پاکستان پولیس پر نغمہ (میں ہوں سپاہی) بنا کر ریلیز کیا جس کی حوصلہ افزائی کے لئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ رپورٹ رانا محمد سعید راولپنڈی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں