29

ٹانک پہلا سرائیکستان ادبی مشاعرہ بمقام رنوال ضلع ٹانک

ڈیرہ اسماعیل خان
{اسدعباس پاورپلس نیوز}
ٹانک پہلا سرائیکستان ادبی مشاعرہ بمقام رنوال ضلع ٹانک ـ
سرائیکی قومی تحریک ٹانک کے زہر اہتمام مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ـ
پہلے سرائیکستان ادبی مشاعرے کا انعقاد سرائیکی قومی تحریک ٹانک کے زیر اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی تھے مشاعرے کی صدارت ڈی ایس پی عمر دراز خان بلوچ نے کی ،مشاعرے کی سرپرستی ڈی ایس او ٹانک آصف نواز گنڈہ پور نے کی ـ مشاعرے میں سرائیکی کے نامور شاعروں عصمت گرمانی ،
مخمور قلندری ، جمشیدناصر ،
عباس کھر،ماسڑ رمضان ، اسد اشلوک اس کے علاوہ مقامی شاعروں
ڈاکڑ قمر زمان قمر
،فضل بے تاب ممتاز حسین ممتاز،گل نواز ساقی اور نعمان نومی ،شفقت ملانہ ،محبوب راہی نے شرکت کی ـ اسٹیج سکریڑی کے فرائض
ڈاکڑ آفتاب احمد اعوان اور عطاء اللہ بلوچ نے
سر انجام دیئے ـ مشاعرے میں ٹانک سٹی اور دیہاتوں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ـ
چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک معوز آرائیں کا اس موقع پر کہنا تھا ھم ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی، ڈی ایس پی عمر دراز خان بلوچ ، ڈی ایس او آصف خان گنڈہ پور کی مشاعرے میں شرکت اور تعاون پر مشکور ھیں ٹانک سٹی اور دیہاتوں کے سرائیکیوں کی مشاعرے میں شرکت پر مشکور ھیں سرائیکی قومی تحریک ٹانک سرائیکیوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی سرائیکی قومی تحریک ٹانک کے عہدے داروں اور کارکنوں کی محنت سے ٹانک میں پہلے سرائیکستان ادبی مشاعرے کا انعقاد ممکن ھوا ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں