29

وزیر اعظم عمران خان اور مودی کے درمیان مصافحہ، کس موضوع پر بات ہوئی ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بشکیک(نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سربراہ اجلاس میں عمران خان اور مودی کے درمیان مصافحہ اور مختصر بات چیت ہوئی ،دونوں رہنمئاوں کے درمیان بات چیت کے انتخابات کے حوالے سے ہوئی ۔دنیا نیوز کے مطابق بشکیک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان سربراہ اجلاس کے دوران مصافحہ اور مختصر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماﺅں نے انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایس او فورم میں بہت سے معاہدے ہوئے جن میں صحت ، تعلیم اور ثقافت کافروغ شامل ہے ، ایس سی او فورم میں پاکستان نے تین معاہدے بھی کئے ہیں اور علاقائی روابط کے فروغ پر بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی چینی صدرکےساتھ ملاقات مثبت رہی،وزیراعظم کی دوسری نشست روسی صدرکےساتھ ہوئی، وزیراعظم نے روسی صدرکوکشمیرکی صورتحال پراعتمادمیں لیا،وزیراعظم کی روسی صدرسے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، روسی صدرسے ملاقات میں خطے کی صورتحال ، افغانستان،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ زیراعظم کی چوتھی نشست کرغزستان کے صدرکےساتھ ہوئی، 2021 میں کرغزستان سے بجلی کی سپلائی شروع ہوجائےگی،زیراعظم کی بیلاروس کے صدرکےساتھ بھی ملاقات ہوئی، بیلاروس کے صدرنے وزیراعظم عمران خان کودورے کی دعوت دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں