22

جدہ میں ہونے والے ایشیاء فیسٹیول میں پاکستان انڈیا بنگلہ دیش سری لنکا کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

جدہ/21جون کو جدہ میں ہونے والے ایشیاء فیسٹیول میں پاکستان انڈیا بنگلہ دیش سری لنکا کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ان خیالات کا اظہار سعودی انٹرٹینمٹ آرگنائزیشن کی مشیر محترمہ نوشین وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا..
انہوں نے کہا کہ جدہ میں تین روزہ رنگا رنگ ایشیاء فیسٹیول کا انعقاد 21جون کو ہو رہا ہے جس میں دیگر ممالک کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور خوبصورت آواز کے زریعے شائقین سے داد سمیٹیں گے
تین روزہ جدہ ٹریک پر منعقد ہونے والے فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کے لیےخواتین بچے اور انکے اہل خانہ شرکت کریں گے جہاں پر انکی تفریح کے لیے جدہ سیزن اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریفرشمنٹ اور سٹالز کا بھی بندوبست کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں