34

ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہو گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور ڈالر ہے کہ نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے تاہم آج صبح پھر ڈالر کی قدرمیں معمولی اضافہ ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کاآغاز ہوا تو ڈالر کی قدر میں 10 پیسے ضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 156.90 پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبارکے آغاز پر معمولی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 34 ہزاور 702 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے معیشت کو سنبھالہ دینے کیلئے مسلسل کوششیں جاری ہیں تاہم نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی نئے ٹیکسز کی تجاویز پیش کی گئی ہیں لیکن قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث مشن امپاسبل بن چکی ہے اور ہر مرتبہ اجلاس احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باعث ملتوی کر دیا جاتاہےے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں