23

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبرآگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں مئی کے مہینے کے لیے اضافہ کیا جائے گا۔نیپرا 26 جون کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مئی میں پانی سے 29.69 اور کوئلے سے 12.12 فیصد بجلی پید اکی گئی تھی۔مئی میں مقامی گیس سے 16.32 اور درآمدی ایل این جی سے 28.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں