25

حکومت نے سگریٹ فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے سامنے ہتھیارڈال دیئے؟ انتہائی شرمناک خبرآگئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مئی کے آخر میں ہونیوالے کابینہ ڈویژن کے اجلاس میں سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیاگیا جس سے قومی خزانے میں 33بلین رقم کی جمع ہونا تھی جن میں سے 2بلین ہیلتھ سیکٹر میں لگانے کا فیصلہ ہوا لیکن اسے بجٹ میں شامل نہیں کیاگیا، کیا کسی نے حکومت کو سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کے سامنے ہتھیارڈالنے پر مجبورکیا؟سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھادیئے ۔

28مئی کو کابینہ اجلاس کے بعد کابینہ ڈویژن کی طرف سے سیکریٹری فنانس، سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اور سیکریٹری ریونیوڈویژن کو کہاگیاتھاکہ رولزآف بزنس کے تحت کابینہ کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرائیں ، کابینہ میں پیش کیے گئے مجوزہ بجٹ سٹریٹجی پیپر میں بھی یہ بات واضح کی گئی کہ 20سگریٹ کی ڈبیہ پر 10روپے اور ایک ریگولر بوتل پر ایک روپے ٹیکس ہرحال میں لگایاجائے ، اس مد میں وصول ہونیوالی رقم ہیلتھ سیکٹراور دیگر جگہوں پر خرچ ہوسکے گی ، فنانس بل میں غیرقانونی مینوفکچرنگ اور تمباکو کے دو نمبر برانڈز کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیاتھا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل کچھ دستاویزات کے مطابق اس کے بعد 30مئی کو پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی طرف سے ایک خط آیا جس میں لکھاگیاتھاکہ ممکنہ ٹیکس کی خبریں ملی ہیں اور اس سے پہلے بھی 21فروری 2019ء کو یہ معاملہ کابینہ کے اجلاس میں زیربحث آچکا ہے تاہم ٹوبیکو کی صنعت پر اس کے اثرات کی وجہ سے موخر کردیاگیا، اس خط میں مزید کہاگیاکہ ملک میں دوطرح کی سگریٹ انڈسٹری کام کررہی ہے ، ایک ریگولرٹیکس اداکررہی ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران 80بلین روپے ادا کیے جبکہ دوسری لوکل کمپنیز ہیں جوکہ مجموعی استعمال کا 35فیصد سگریٹ بنارہی ہیں اور مجموعی ٹیکس کا صرف دو فیصد ادا کررہی ہیں ، دونوں کے درمیان مقابلہ نہیں ، یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے لوکل اور بڑی کمپنیوں کی سگریٹس کی قیمتوں میں بے تحاشا فرق بن گیا اور صارفین مجبوراً مقامی سطح پر تیارہونے والے سستا اور غیرمعیاری سگریٹ لینے پر مجبور ہوگئے جہاں سے صحت کا مسئلہ شروع ہوتاہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کے بعد ممکنہ طورپر اسی خط کے بعد بجٹ دستاویزات سے سگریٹ ٹیکس ختم کردیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں