12

چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس کی جانب سے ایگریکلچر ایکسپو میں شرکت کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقریب

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان  کی جانب سے ایگریکلچر ایکسپو میں بیرون ملک سے شرکت کرنے والے سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں چائینہ، مصر، ترکی،قازقستان، دوبئی، سعودی عرب،بحرین اور قطر سے رائل فیملی کے ممبرز کے ساتھ ساتھ تاجروں نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے  پنجاب میں ہونے والی ایگریکلچر ایکسپو اور تقریب میں شرکت کرنے پر  مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب خاص کر جنوبی پنجاب میں زراعت کو بڑی اہمیت حاصل ہے، پنجاب میں زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو ہم ویلکم کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، اس وقت سرمایہ کاری کا حجم تقریبا 8 سے نو ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے  کہا کہ پاکستان میں فرٹیلائزر کی مینوفیکچرنگ، سالڈ ویسٹ سے انرجی کے پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے،اس کے علاوہ ہائبرڈ سیڈز، فروٹ اور سبزیوں کو محفوظ کرنے اور پراسیس کے لیے یونٹ، ایگریکلچر میں استعمال ہونے والی جدید مشینری کی مینوفیکچرنگ بھی پنجاب میں بڑے پیمانے پر شروع کی جاے گی اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ٹیم بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر براے زراعت نعمان لنگڑیال نے  کہا کہ چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات ناقابل فراموش ہیں۔بیرون ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں نامور شخصیات جن میں چوہدری شہباز، ضیاء رضوی سابق صوبائی وزیر، ممبر صوبائی اسمبلی سمبرین، طارق نجمی فیڈرل سیکرٹری، سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید، چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خلیل، امام وخطیب بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیرآزاد، وی سی ایگریکلچر ملتان یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی، صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر،چئرمین وومن چیمبر آف کامرس فائزہ امجد،سینئر صحافی نصر اللہ ملک سمیت دیگر کاروباری اور صحافتی  شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں