8

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ چینی پر 17فیصد ٹیکس صفر ہوجانا چاہیے

بریکنگ نیوز لودھراں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خواہش ہے
کہ چینی پر 17فیصد ٹیکس صفر ہوجانا چاہیےٹیکس نہ لگانے سے حکومت کے بجٹ میں خسارہ آجاتاہے ٹیکس صفر ہونے سے چینی 10روپے فی کلو سستی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے چینی پر 8فیصد ٹیکس دیتی تھی اب 17فیصد ٹیکس دینا پڑے گا جس کی وجہ سے چینی 3روپے 60پیسے فی کلو مہنگی ہوگی۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ گھی پر پہلے بھی ٹیکس تھا لیکن وہ امپورٹ پر تھا اور اب وہ ٹیکس گھی مل کو شفٹ کردیاگیاہےکھاد پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہیں کیاگیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا ساٖڑھے پانچ ہزار ارب ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ ہے یہ ٹیکس ٹارگٹ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا ٹارگٹ ہےٹارگٹ پورا کرنے کے لئے چینی سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکس بڑھایاگیا۔انشاء اللہ عوام کو ریلیف دیں گے
رپورٹ محمد ارشد نمائندہ پاور پلیس نیوز لودہراں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں