31

سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بڑھ گئیں، پاکستان نے واضح فرق سے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

لارڈز (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو ۔۔ رنز کے واضح فرق سے شکست دے دی۔ پروٹیز ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز ہی بناپائی ۔

میچ کے دوران پاکستانی باﺅلرز نے ابتدا سے ہی انتہائی مشکل گیند بازی کرکے جنوبی افریقہ پر دباﺅ بنائے رکھا ۔ پاکستان کے 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اس وقت مشکلات کا شکار ہوگئی جب دوسرے ہی اوور میں محمد عامر نے ہاشم آملہ کو 4 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیجا تاہم کپتان فاف ڈوپلیسز نے ٹیم کو سنبھالا اور کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ 89 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کوئنٹن ڈی کوک 47 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تو ان کے بعد آنے والے مارکرم بھی 7 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ جس کے بعد فاف ڈوپلیسز بھی 63 رنز کی اننگ کھیل کر آﺅٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسین نے 36 ، ملر نے 31 اور فیہلوک وائیو نے 46 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شاداب خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ محمد عامر نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں پاکستان نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے 81 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ دونوں اوپنرز فخر زمان اور امام الحق 44، 44 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ ون ڈاﺅن آنے والے بابر اعظم نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 69 رنز جوڑے تاہم امام الحق کے بعد آنے والے محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناپائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ عماد وسیم ٹیم کے مجموعے میں صرف 23 رنز کا اضافہ کرپائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ مارکرم اور فیہلوک وائیو کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں