24

ویرات کوہلی کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ ، وجہ بھی منظرعام پر

مانچسٹر(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنا پر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جبکہ کپتان کین ولیمسن پر 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق سلو اوور ریٹ پر فی اوور کے حساب سے کھلاڑیوں پر 10 فیصد اور کپتان پر دگنا جرمانہ کیا جاتا ہے۔

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے سلو اوور ریٹ کی سزا کا اعلان کیا جسے کپتان کین ولیمسن نے تسلیم کر لیا اور مزید سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دی تھی۔

یادرہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی کو حد سے زیادہ اپیلیں کرنے پر بھی جرمانہ ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں