37

سنٹرل ریجن ریاض سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے پانچ رکنی کمیٹی کا قیام ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی سربراہ مقرر

ریاض :(آصف رضا) دیگر ممبران میں عبدالقیوم خان ، احمد رضا علوی ، محمد شعیب اور ڈاکٹر سلمان شاھد شامل ہیں.
گزشتہ جمعرات سعودی عرب کے شھر ریاض میں پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل اگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ ھوئی جس میں پارٹی امور اور اورسیز پاکستانیوں خاص طور پر سعودی عرب میں آئندہ کے لئے تنظیم سازی کا طریقہ کار، الیکشن اور پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ڈھانچہ اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے میٹنگ ھوئی
میٹنگ میں متفقہ طور پر 5 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو پارٹی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے اورسیز پاکستانیوں کے لئے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے حوالے سے رابطہ کرے گی
اس سلسلے میں آج مورخہ 22 جون 2019 کو اس کمیٹی کی پہلی میٹنگ ھوئی جس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا
کمیٹی ریاض میں بالخصوص اور سعودی عرب میں بالعموم سٹیک ھولڈرز کے تعاون سے پارٹی لیڈرشپ سے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رابطے میں رھے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں