19

دنیا کا معروف ترین آدمی جو ہوٹل میں ٹھہرا تو وہاں بیروں کو 36 لاکھ روپے ٹِپ ہی دے دی

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ دنوں چھٹیاں منانے کے لیے یونان پہنچے جہاں انہوں نے ایک ہوٹل کے ملازمین کو 18ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 36لاکھ روپے)ٹپ دے ڈالی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس ہوٹل کے ملازمین سے اتنے خوش اس لیے ہوئے تھے کہ انہوں نے رونالڈو کو پاپارازی فوٹوگرافروں سے بچایا تھا، جس سے انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں پرسکون طریقے سے منائیں۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے یہ چھٹیاں یونان کے علاقے کوسٹا نیوارینو میں گزاریں جہاں وہ فائیوسٹار ہوٹل ’ویسٹن ریزارٹ‘ میں قیام پذیر رہے۔ اس دوران ہوٹل کے عملے نے فوٹوگرافرز کو ان سے اور ان کی فیملی سے دور رکھنے کے لیے سخت محنت کی۔ رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیااکاﺅنٹس پر ان چھٹیوں کی تصاویر خود پوسٹ کیں جن میں وہ اپنے بچوں 9سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر، 2سالہ جڑواں ماریا اور میٹیوکے ساتھ پیراکی کر رہے ہوتے ہیں اور کھیل کود میں مصروف ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں