31

صحت سھولت پروگرام کا تونسہ شریف میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

تونسہ شریف۔
صحت سھولت پروگرام کا تونسہ شریف میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ھے اس کا آفس تونسہ ہسپتال میں بنایا گیا ھے جہاں سٹاف نے کام شروع کردیا ھے یہ بات صحت سھولت پروگرام کے تحصیل کوآرڈینیٹر معظم رضا ھاشمی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ھوۓ کہی انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ھدایات پر تحصیل تونسہ شریف اور تحصیل کوہ سلیمان کے 75000 ھزار خاندانوں کو صحت سھولت کارڈ جاری کرنے کافیصلہ کیا ھے جس کے لیے چھ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ھے صحت سھولت پروگرام میں اپنا نام جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8500 پر سینڈ کریں اور دی گٸی معلومات کے مطابق عمل کریں اگر مزید معلومات کی ضرورت ھو تو ھیلپ لاٸن 080009009 پر مفت کال ملا کر معلومات لے سکتے ھیں تحصیل کوآرڈینیٹر معظم رضا ھاشمی نے مزید بتایا کہ اس وقت چھ مراکز تونسہ شریف منگڑوٹھہ ریتڑہ وھوا بارتھی شادن لنڈ شامل ھیں تونسہ شریف 1.مرکز تونسہ میں تونسہ شریف شھر اور بیرون شھر شامل کیۓ گٸے ھیں جبکہ 2..منگڑوٹھہ BHU میں یونین کونسل کوٹ قیصرانی یونین کونسل منگڑوٹھہ یونین کونسل مکول کلاں اور یونین کونسل ھیرو شرقی کے علاقے شامل کیے گۓ ھیں 3..ریتڑہ BHU مرکز میں یونین کونسل مور جھنگی یونین کونسل ناڑی شمالی یونین کونسل فتح خان شامل کیے گۓ ھیں 4.. وھوا RHC میں یونین کونسل لکھانی یونین کونسل ٹبی قیصرانی یونین کونسل جلو والی ھون گی .5.بارتھی RHC یونین کونسل بارتھی یونین کونسل تمن قیصرانی یونین کونسل فاضلہ کچھ یونین کونسل تمن بزدار شامل ھیں 6.شادن لنڈ RHC .یونین کونسل شادن لنڈ یونین کونسل کالا یونین کونسل رانمن شامل ھیں ان تمام مراکز پر تربیت یافتہ عملہ آج سے کام کا آغاز کر چکا ھےاور صحت سھولت کارڈ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ھے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے غریب ونادار مستحق افراد کو سات لاکھ بیس ھزار تک مالیت کا علاج مفت کیا جاے گا معظم رضا ھاشمی نے بتایا کہ تونسہ مرکز میں 11382 منگڑوٹھہ مرکز 16659 ریتڑہ مرکز 13504 وھوا مرکز13975 بارتھی مرکز 5568 شادن لنڈ مرکز13525 .کارڈ پہلے مرحلہ میں جاری کیے گۓ ھیں ۔انہوں نے ان علاقوں کی عوام سے گزارش کہ ھے کہ فوری طور پر اپنے قریبی مراکز میں اپنے اپنے کارڈ کے حصول کے لیے رابطہ کریں مزید کسی بھی مشکل میں 03336464833 پر رابطہ کر سکتے ھیں ۔۔
رپورٹر سلیم اخترپاورپلس نیوزتونسہ شریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں