19

بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت نے بچوں اور بڑوں سب کو متاثر کیا ہے اسکی بڑی وجہ درختوں کا نہ ہونا ہے موجودہ حالات میں ہم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے کا ہرفرد اپنے نام سے ایک درخت لگائے

سانگھڑ (بیوروچیف رانا شاہد خلیل سے ) بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت نے بچوں اور بڑوں سب کو متاثر کیا ہے اسکی بڑی وجہ درختوں کا نہ ہونا ہے موجودہ حالات میں ہم پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے کا ہرفرد اپنے نام سے ایک درخت لگائے ان خیالات کا اظہار اے ایس پی شہدادپور محمد اظہر خان نے شہدادپور ٹنڈوآدم روڈ پر شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری، معروف وکیل محمد علی شیخ ایڈووکیٹ، میرپورخاص گرین فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد نواز خان، فاریسٹ آفیسر، محمد حسین نربان، 15 انچارج ھادی بخش لغاری سٹی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر مرزا اشفاق بیگ، سوشل ورکرز عمران غوری، مظہرمنیر مہدی، خالد اقبال، نور خان گورچانی، ایس ایچ اوز، سمیت معززین شہر اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی. انہوں نے کہا کہ ہم شہدادپور سے ٹنڈوآدم تک 30ہزار درخت لگائیں گے اور آج سے ہم نے 500 درخت لگاکر اس مہم کا آغاز کردیا ہے انہوں نے سرکاری و پرائیویٹ اسکولز کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسکولوں کے ایک ایک طالب علم سے درخت لگوائیں والدین اپنے بچوں کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیں ہمیں اپنی نوجوان نسل کو شراب، گٹکے اور دیگر سماجی برائیوں سے بچا کر مثبت کاموں کی طرف لانا ہے ہمارے کھیل کے میدان آباد ہونگے اور ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوگی تو اسپتالوں سے قوم کو چھٹکارا مل جائے گا گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی اور ماحول خوشگوار ہوجائے گا،،۔

(پاور پلس نیوز سانگھڑ )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں