21

ریلوے اسٹیشن کے قریب جھکا ہوا بجلی کا کھمبا معصوم جانو ں سے کھیلنے کے لئے تیار کھڑا ہے

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی) ریلوے اسٹیشن کے قریب جھکا ہوا بجلی کا کھمبا معصوم جانو ں سے کھیلنے کے لئے تیار کھڑا ہے
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب جھکا ہوا بجلی کا کھمبا معصوم سے جانوں سے کھیلنے کے لئے تیار کھڑا ہے بجلی کا یہی کھمبا جو کئ بار حادثات کا سبب بھی بن چکا ہے واپڈا اور انتظامیہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے بارہا واپڈا والوں کو باور کرایا گیا لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔بار بار کمپلین کرنے کے باوجود غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے کئ حادثات کے علاوہ اس کھمبے پر لگے میٹرز بھی جلے ہو ے ہیں اور روز بجلی کا خراب رہنا معمول بن چکا ہے.اس کے علاوہ بھی شجاع آباد میں کئی ایسے علاقے ہیں جہا پر جھو لتی تارین اور گر ے ہوے بجلی کے پول واپڈا کی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہیں اہل علاقہ کا واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائ اور فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں