18

اپنے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، چوہدری اکبر علی ڈسکہ

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی)
اپنے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، چوہدری اکبر علی ڈسکہ
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف حاجی سجاد کے والد، سماجی رہنما حاجی ایم نے مدینہ میں مسلم لیگ ن مدینہ کے صدر سے چوہدری اکبرعلی ڈسکہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری اکبر علی نے کہا کہ ہم اپنے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔مدینہ شریف میں قائم مسلم لیگ ن کا دفتر لیگی کرکنوں کو کھانے اور رہائش کی مفت سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے بہت کارکن بھی وہاں جمع ہوگئے۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی اور میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں