24

بگی پل پر غریب کسانوں کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج، اعلیٰ حکام سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی اور زمین واگزار کرانے کا مطالبہ

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی)
بگی پل پر غریب کسانوں کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج، اعلیٰ حکام سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی اور زمین واگزار کرانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد بگی پل کے قریب ٹبی اعوان والی میں شریف، اسکے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے قبضہ مافیا کے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 8 سال قبل نذیراں مائی زوجہ اللہ بچایا نے پیسے لیکر زمین ہمارے نام رجسٹری کرادی لیکن زمین کا قبضہ نہ دیا۔شریف نے مزید کہا کہ ہم غریبوں نے اپنی ساری جمع پونجی لگا کر یہ زمین خریدی مگر قبضہ مافیا نہ تو ہمارے پیسے واپس کرتے ہیں اور نہ ہی زمین کا قبضہ دیتے ہیں۔ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے مطابق بھی رقبہ شریف وغیرہ کے نام ہے اور عدالت سے بھی شریف وغیرہ کے نام زمین ڈکلیئر ہوچکی ہے مگر ہم جب بھی زمین کا قبضہ لینے جاتے ہیں تو نذیراں مائی کے بیٹے لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں اور قتل کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔ اس علاقہ میں پولیس بھی جانے سے کتراتی ہے۔ شریف وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قبضہ مافیا سے ہماری جان چھڑائی جائے اور ہماری زمین واگزار کرائی جائے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں