35

آم کی تیار فصل کو فروٹ بورر اور فروٹ فلائی سے بچانے کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور مزید معلومات کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفتر سے رابطہ کریں، رانا عارف

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی)
آم کی تیار فصل کو فروٹ بورر اور فروٹ فلائی سے بچانے کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور مزید معلومات کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفتر سے رابطہ کریں، رانا عارف
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شجاع آباد رانا عارف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آم کی فصل کو بیماریوں سے بچانے اور پیداوار بڑھانے کیلئے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ٹریننگ اور آگاہی پروگرام منعقد کئے جاتے رہے ہیں جسکاآم کے کاشتکاروں کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔موجودہ صورتحال میںآم کی تیارفصل کو فروٹ بورر کی سنڈی کے حملے سے بچانے کیلئے ایما میکٹن 100ملی لیٹردوائی 100 لیٹر پانی میں ملاکر ایک ایکڑ پر سپرے کریں اور فروٹ فلائی سے بچاﺅ کیلئے میتھائی یوجنال کے پھندے جبکہ پروٹین ہائیڈرو لائسیٹ کا سپرے کریں۔ مزید کسی بھی قسم کی معلومات اور رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے دفتر میں رابطہ کیا جاسکتا ہے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں