34

فرانس، پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں بیس سالہ پاکستانی ذیشان قتل۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں جہاں پاکستانیوں کی خاصی بڑی تعداد آباد ہے گزشتہ رات ( منگل اور بدھ کی درمیانی رات ) دو بجے چار افراد نے ڈنڈوں اورٹوکوں سے حملہ کرکے ایک پاکستانی ذیشان (وزیر آباد) کو قتل کردیا۔
جھگڑے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں اور ڈاکٹر موقعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امداد بھی دی لیکن سینے پر ٹوکوں کے کے گہرے زخم کی وجہ سے مضروب جانبر نہ ہوسکا ۔
پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق بیس سالہ مقتول پاکستانی نوجوان اپنے ایک دوست کے ساتھ سارسل ٹرین اسٹیشن کے قریب موجود تھا۔ جب اس پر چار افراد نے جان لیوا حملہ کیا ۔ اس حملے میں مقتول کا دوست محفوظ رہا۔ حملے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔
پولیس مصروف تفتیش ہے۔ رپورٹ ملک فیصل سمرالہ گریس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں