26

ہونڈا اور ٹویوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نئی قیمتیں آپ بھی جانئے

کراچی (نمائندہ خصوصی) ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور حالیہ بجٹ میں لگنے والے نئے ٹیکسز کے باعث ہونڈا اور ٹویوٹا کے بعد سوزوکی کمپنی نے بھی پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ مذکورہ تینوں آٹو مینو فیکچرنگ کمپنیوں کا تعلق جاپان سے ہے ، ٹویوٹا اور ہونڈا کمپنیاں عالمی سطح پر بھی آٹو انڈسٹری کا بڑا نام ہیں تاہم سوزوکی کمپنی کا 50 فیصد سے زائد کاروبار پاکستان میں ہی ہے۔سوزوکی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پاکستان میں نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائے گا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی مہران VX کی قیمت 8 لاکھ 39 ہزار اور مہران VXR کی قیمت 9 لاکھ 23 ہزار روپے ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ویگن آر VXR کی قیمت 15 لاکھ 40 ہزار ، ویگن آر VXL کی قیمت 16 لاکھ 25 ہزار روپے ہوجائے گی۔ کلٹس VXRکی قیمت 17 لاکھ 45 ہزار، کلٹس VXL کی قیمت 18 لاکھ 55 ہزار روپے، سوِفٹ DLX NAV کی نئی قیمت 19 لاکھ 5 ہزار روپے ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں