22

’ڈالر 187 روپے تک جائے گا اور ۔ ۔ ۔‘‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پرآگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما وسینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں ڈالر کو 187روپے کا ہوتے دیکھ رہاہوں ملک میں اس وقت آئی ایم ایف کی حکومت ہے جب چاہتی ہے ڈالر اوپر لے جاتی ہے اگر موجودہ حکومت ڈالر کو 115روپے پر لے آتی ہے تو تسلیم کر لیں گے قابل اور اہل حکومت ہے وہ ہفتے کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں چیف جسٹس سے درخواست کروں گا وہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر میں اضافے پر ایک کمیشن قائم کریں تو ان پر ہولناک انکشاف ہوں گے آخر کیا وجہ ہے ہر روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں