21

اب آپکو اپنی گاڑی پر فی سیٹ کے حساب سے ٹیکس دینا پڑے گا ،رقم کتنی ہو گی ؟جان کر کار مالکان کے واقعی ہو ش اڑ جائیں گے

لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت نے گاڑیوں پر نئے ٹیکس لگانے کی تیاری پکڑ لی ،فنانس بل 2019-20میں حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا تھا جو کہ استعمال کنندگان پر ٹیکس بم گرانے کے مترادف ہے ۔اس فنانس بل میں حکومت نے ٹیکسیشن کے نظام کو ایک بار سے سالانہ لیوی میں تبدیل کردیا جو کہ استعمال کنندگان کے لیے بری خبر ہے ۔گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفر اور سالانہ ٹوکن ٹیکس فیس میں ٹیکسوں کا تازہ نفاذ عملی طور پر درست نہیں اور اس سے نئی اور پرانی گاڑیاں خریدنے کا عمل مشکل ہو جائے گا ۔اپنی نئی پالیسی میں حکومت نے گاڑیوں کو انجن کے لحاظ سے 8سلیبسز میں تقسیم کیا ہے ۔ٹیکسیشن کے اس نئے نظام میں سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ گاڑیوں پر نشستوں کی تعداد کے حساب سے بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے تاہم فائلر اور نان فائلر کے لیے الگ الگ فیس ہے ۔حکومتی پالیسی کے تحت نان فائلر کو فائلر سے دگنی فیس ادا کرنا ہو گی ۔گاڑیوں کی ایک سیٹ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کچھ اس طرح ہے ،851سی سی سے 1000سی سی تک گاڑیوں پر نان فائلر کے لیے 10ہزار فی نشست اور فائلر کے لیے 5ہزار فی نشست ہے ،1001سے 1300سی سی گاڑیوں کے لیے نان فائلر کے لیے15ہزار فی نشست جبکہ فائلر کے لیے 7500فی نشست ہے ،1301سی سی سے 1600سی سی گاڑیوں کے لیے نان فائلر کے لیے 25ہزار جبکہ فائلر کے لیے 12500فی نشست ہے ،1601سی سی سے 1800سی سی تک نان فائلر کے لیے 37ہزار جبکہ فائلر کے لیے 18500فی نشست ہے ،1801سی سی سے 2000سی سی تک نان فائلر کے لیے 50ہزار اور فائلر کے لیے 25ہزار فی نشست ہے ،2001سے 2500سی سی تک نان فائلر کے لیے 75ہزار روپے جبکہ فائلر کے لیے 37500روپے فی نشست ہے ،2501سی سی سے 3000سی سی تک نان فائلر کے لیے 1لاکھ روپے جبکہ فائلر کے لیے 50ہزار روپے فی نشست ہے ،3001سی سی سے زائد تک نان فائلر کے لیے 1لاکھ 25ہزار روپے جبکہ فائلر کے لیے 62500روپے فی نشست ود ہولڈنگ ٹیکس ہے ۔دوسری جانب حکومت نے گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس بھی جمع کرنے کا اعلان کیا تھا ،1001سی سی سے 1100سی سی تک گاڑی پر نان فائلر کے لیے 3ہزار جبکہ فائلر کے لیے 1500روپے سالانہ ٹوکن ٹیکس پر انکم ٹیکس ہے ،2ہزار اور اس سے زائد سی سی گاڑیوں پر نان فائلر کے لیے 20ہزار جبکہ فائلر کے لیے 10ہزار روپے ٹیکس ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں