22

مجلس پاکستان سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری افتخار خان کے اعزاز میں  الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

مجلس پاکستان سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری افتخار خان کے اعزاز میں  الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، مزہبی اور ثقافتی تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس پاکستان سعودی عرب کے صدر رانا عبدالراوف نے کہا کہ افتخار احمد خان ایک اچھے اخلاق کے مالک ہیں انہوں نے سعودی عرب میں اپنے 45 سالہ قیام میں کمیونٹی کے لئے بے حد خدمات سر انجام دیں جو کہ قابل ستائش ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی افتخار خان کو پاکستان میں بھی کامیاب و کامران کرے۔
حافظ عبدالوحید کا کہنا تھا کہ افتخار خان جماعت اسلامی کا ایک قیمتی اثاثہ ہے اور مملکت میں رہ کر ان کی جماعت کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں اور امید کرتے ہیں کل یہ پاکستان میں بھی جماعت کی خدمت اور لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرتے رہیں گے
تقریب کے مہمان خصوصی افتخار احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت سعودی عرب میں اپنے 45 سالہ قیام کے دوران ہمیشہ پاکستان سے جڑا رہا لیکن میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی نے اتنا لمبا عرصہ اس پاک سرزمین کی خدمت کرنے اور بار بار خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری کا موقع دیا، الریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی محبت لازوال ہے اور میں اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
تقریب سے احسن عباسی، قاضی اسحاق میمن، امین تاجر اور دیگر کمیونٹی ممبران نے بھی خطاب کیا اور نظامت کے فرائض حافظ عبدالوحید نے ادا کئے۔
تقریب کے آخر پر افتخار احمد خان کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں