17

رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی پرزور مزمت کرتے ہیں – مسلم لیگ ن الریاض

الریاض*(آصف رضا) پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کی جانب سے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے سلسلے میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو باڈی کے سینئر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن الریاض خالد اکرم رانا نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی پرزور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے لیکن مسلم لیگی ورکر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، تحریک انصاف ہر شعبے میں بری طرح فلاپ ہو چکی ہے، بے روزگاری کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ آئے گی کیونکہ پاکستانی عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید، خادم بجاڑ، مرزا منیر بیگ اور سردار شعیب نے بھی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی مزمت کی اور کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے ایسی انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے، اس وقت ملک بدترین معاشی بہران سے دو چار ہے، ڈالر کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے، غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑ دیا گیا ہے لیکن عمران خان اپنے گریباں میں جھانکنے کی بجائے دوسروں پر بے جا الزامات لگا کر سیاسی انتقام لے رہا ہے جس سے جمہوریت مذید کمزور ہو گی۔ ہم آج بھی اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب بھی ہماری قیادت نے بلایا ہم پاکستان جا کر آمریت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

تقریب میں سینئر ایگزیکٹو ممبر ملک عصمت، ملک اکمل، رانا ارشاد، شاہد اور دیگر نے بھی شرکت کی اور رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر بھرپور مزمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں