13

رنویر سنگھ کی سالگرہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سٹار رنویر سنگھ نے زندگی کی34 بہاریں دیکھ لیں۔اداکار ر نویر سنگھ کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ہمیشہ ہی بہت پرجوش اور زندگی سے بھرپور نظر آتے ہیں۔رنویر نےبالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2010 کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے کیا، جس کے بعد سے اب تک وہ کئی بہترین فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ان کی کامیاب فلموں میں ’ رام لیلا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’باجی راﺅ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔’رام لیلا‘ اور ’باجی راﺅ مستانی‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے رنویر نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو کافی متاثر کیا۔رنویر سنگھ نے فلم ’پدماوت‘ میں علاﺅ الدین خلجی کے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا۔فلم میں ان کے کردار کو مداحوں سمیت بڑے بڑے فلمی ناموں نے بھی سراہا اور اب کئی بڑے بڑے فلمساز رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔رنویر سنگھ نے صرف اپنی اداکاری سے ہی نہیں بلکہ اپنے مزاحیہ انداز اور دلچسپ ڈریسنگ کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔یاد رہے کہ رنویر اور دیپکا نے گزشتہ سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کی جس کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں