10

دارالحکومت الریاض میں تخیل ادبی فورم کی جانب سے ایک مشاعرے کا اہتمام

الریاض *(آصف رضا) دارالحکومت الریاض میں تخیل ادبی فورم کی جانب سے ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں سماجی سیاسی ادبی اور ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی پروگرام کی صدارت اقبال اعجاز بیگ نے ادا کی پروگرام کے مہمان خصوصی ریاض شاہد تھے اور مہمان اعزازی ام ریاض ساجدہ چوہدری، اقبال طارق اور ابو طاہر بلال تھے نظامت کے فرائض یوسف علی یوسف نے سر انجام دیئے سامعین کی کثیر تعداد مشاعرے میں دیکھنے کو ملی ۔ سامعین نے مشاعرے میں بڑی توجہ سے شرکت کی اور ہر شاعر کو بے پناہ داد سے نوازا ۔ مشاعرے کے صدر جناب اعجاز بیگ نے تخیل کو نئی ریاض میں جدت قرار دیا اور تخیل کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔تخیل کے سرپرست اعلی نے تخیل ادبی فورم کو ریاض میں ایک نئی بنیاد قرار دیا اور تخیل ادبی فورم کے اغراض و مقاصد سے سامعین کو آگاہ کیا ۔ تخیل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری راشد محمود نے تخیل ادبی فورم کے سلسلہ وار مجلہ کے پروگرام پہ روشنی ڈالی تخیل کے سر پرست اعلٰی منصور محبوب چوہدری نے شوکت جمال کو ادبی خدمات پہ تخیل ادبی ایوارڈ دیا
تخیل کی صدر محمد صابر نے ریاض شاہد کو تخیل ادبی ایوارڈ دیا اقبال اعجاز بیگ نے ام ریاض ساجدہ چوہدری کو سماجی خدمات پہ تخیل ادبی ایوارڈ دیا شاعر : افتخار سائل، کامران ملک، محمد عظیم الدین، پیر اسد کمال، منصور محبوب چوہدری، شاہد خیالوی، سلیم کاوش، سہیل اقبال، صدف فریدی، شوکت جمال، محسن رضا سمر ، خواجہ مسیح الدین، ساجدہ چوہدری، ابو طاہر بلال، اقبال طارق، ریاض شاہد اور اقبال اعجاز بیگ اور یوسف علی یوسف نے بھی اپنی شاعری سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں