16

پاکستان کے ورلڈ کپ سے آﺅٹ ہونے پر کوچ مکی آرتھر کو سب سے زیادہ غصہ کس بات پر ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے اور اس پر پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر شدید غصے میں ہیں مگر ایسی بات پر کہ سن کر پاکستانی حیرت میں ڈوب جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مکی آرتھر بقول وزیراعظم عمران خان اپنے اڑیلو کٹوں پر غصہ ہونے کی بجائے آئی سی سی کے موجودہ رن ریٹنگ کے نظام پر غصہ ہو رہے ہیں۔ پاکستان نے جب بنگلہ دیش کو شکست دی مگر پھر بھی رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ پیچھے رہ گیا اور سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ اس پر مکی آرتھر بہت دل گرفتہ ہوئے۔

مکی آرتھر سے پہلے آئیان بشپ اور مائیکل ووگن نے بھی پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا الزام این آر آر کے قانون کو دیا اور ان کے بعد مکی آرتھر نے بھی آئی سی سی سے مطالبہ کر دیا کہ وہ این آر آر کے قانون کی بجائے میچوں میں ہار جیت کے تحت ٹیموں کے آگے جانے کا فیصلہ کرنے کا قانون لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں آئی سی سی سے کہوں گا کہ وہ ’ہیڈ ٹو ہیڈ‘ پر غور کرے، کیونکہ اگر آج ہیڈ ٹو ہیڈ فیصلہ ہوتا تو ہم سیمی فائنل میں پہنچ جاتے۔ یہ بہت مایوس کن ہے کہ ہم جیتنے کے باوجود سیمی فائنلز سے باہر ہو گئے ہیں۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں