15

بھارت کی چال الٹی پڑ گئی، جو سازش پاکستان کے خلاف کی، سری لنکا کے ساتھ میچ میں اسی کا نشانہ بن گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک سازش کی، جو اسے الٹی پڑ گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اوپر سے ایک جہازگزرا جس پر لگے بینر پر ”جسٹس فار بلوچستان“ لکھا ہوا تھا۔ اس کے چند روز بعد ہی بھارت اور سری لنکا کا میچ ہوا اور بالکل اسی طرح ایک جہاز دوبارہ سٹیڈیم کے اوپر سے گزرا مگر اس بار جہاز پر لگے بینر پر ”جسٹس فار کشمیر“ لکھا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے واضح کر رکھا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی طرح کا سیاسی بیانیہ ظہور پذیر نہیں ہونے دیا جائے گا اور کسی کھلاڑی کو کوئی ایسی حرکت نہیں کرنے دی جائے گی جس سے کسی طرح کا سیاسی پہلو نکلتا ہو۔ جب جہاز پر ”جسٹس فار بلوچستان“ کا بینر لہرایا گیا تو آئی سی سی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ”ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔ تاہم جیسے کو تیسا کے مصداق بھارت کی یہ شرارت اس کے گلے پڑ گئی اور کسی نے ”جسٹس فار کشمیر“ کا بینر لہرا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں